چترال میں لوائی پن بجلی گھر 22 ارب روپے کی لاگت سے 5 سال کے اندر مکمل کر لیا جائے گا

بدھ 27 جون 2018 12:27

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) خیبرپختونخوا کے ضلع چترال میں لوائی پن بجلی گھر کی تعمیر کا کام بھرپور انداز میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

پختونخوا کے توانائی کے ترقیاتی ادارے کے مطابق یہ بجلی گھر 22 ارب روپے کی لاگت سے 5 سال کے اندر مکمل کر لیاجائے گا۔بجلی گھر سرکاری و نجی اشتراک سے تعمیرکیا جارہا ہے جس کی تکمیل کے بعد یہ بجلی گھر 69 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا جس سے علاقے میں بجلی کے بحران پر قابو پایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :