سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد کریم کمپنی کی دو ہزارکپتانیہ بھرتی

مذکورہ بھرتی کی گئی خواتین کپتانیہ ریاض، جدہ اور دمام میں اپنے کام کا آغاز کر چکی ہیں، کمپنی مینیجر

بدھ 27 جون 2018 12:41

سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی اجازت کے بعد کریم کمپنی کی دو ہزارکپتانیہ ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) سعودی عرب میں کریم کمپنی نے دوہزارکپتانیہ بھرتی کرلیں،عرب ٹی وی کے مطابق کریم سروس میں جنرل مینجر ریاض الدالوج نے بتایاکہ جب سے ہم نے اشتہار دیا تب سے ہزاروں خواتین کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت اب عورتوں کو مردوں کے برابر ڈرائیونگ کی اجازت دے چکی ہے اس لیے ہمیں خاتون ڈرائیورز کی بھرتیوں میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی اور اس وقت 2000 خواتین ڈرائیورز جنھیں کپتانیہ کا نام دیا گیا ہے ریاض، جدہ اور دمام میں اپنے کام کا آغاز کر چکی ہیں۔انہوں نے کہاکہ سعودی خواتین کو آج ملنے والی آزادی کے کتنے پراثر نتائج ہوں گے اس کا ادارک شاید کچھ وقت گزرنے کے بعد ہی حقیقی معنوں میں ہو سکے گا۔