ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا پرزائیڈنگ افسران و سینئر اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران کے ٹریننگ سیشن کا دورہ

بدھ 27 جون 2018 13:16

قصور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر قصور سجاد حسین سندھڑ کا جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں پرزائیڈنگ افسران و سینئر اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران کے ٹریننگ سیشن کا دورہ ‘ ٹریننگ کے معیار کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور /ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر سجاد حسین سندھڑ نے سینئر سول جج ایڈمن شفاقت علی کے ہمراہ گورنمنٹ اسلامیہ کالج قصور میں جنرل الیکشن 2018ء کے سلسلے میں منعقدہ پرزائیڈنگ افسرز و سینئر اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران کے ٹریننگ سیشن کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہیں یو این او پی ایس اور نادرا آفیسران کی جانب سے منصفانہ الیکشن کے انعقاد کے سلسلے میں جاری ٹریننگ بارے بریفنگ دی گئی اور بتایا گیا کہ نادرا کی جانب سے جنرل الیکشن میں نیا سسٹم آر ٹی ایس متعارف کروایاگیا ہے جس کے تحت پرزائیڈنگ آفیسران پولنگ ختم ہونے کے بعد آن لائن رزلٹ ریٹرننگ افسران کو فراہم کرنے کے پابند ہونگے ۔

(جاری ہے)

انہیں یہ بھی بتایا گیا کہ یہ ٹریننگ سیشن 14جولائی تک جاری رہیں گے جس میں 3ہزار سے زائد افسران کو جنرل الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے ٹرینڈ کیا جائیگا۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سجاد حسین سندھڑ نے اس موقع پر پرزایڈنگ اور سینئر اسسٹنٹ پرزائیڈنگ افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹریننگ میں بھرپور دلچسپی لیں تا کہ منصفانہ الیکشن کے انعقاد میںاپنا کرداربہتر طور پر ادا کرسکیں۔ انہوں نے اس موقع پر ٹریننگ سیشن کے حوالے سے کئے گئے انتظامات اور ٹریننگ کے معیار کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :