موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاسکتی ہے، زرعی ماہرین

بدھ 27 جون 2018 13:27

سلانوالی۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ گرمیوں میں موتیے کو موسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے، خوشبودار پھولوںمیںسے موتیے کاپھول نہایت دلکش اورقدرے سفید گلاب سے مشابہت رکھتا ہے، گرمیوں میں اس کی تمام اقسام کو دھوپ میںرکھنا چاہیے ا س سے پھول کھلتے ہیں لیکن مئی کے بعد ا ن کو سایہ دار جگہ پر رکھ سکتے ہیں، موتیے کی کاشت کے بعد اس کو ابتدائی مراحل میں بڑھوتر ی کیلئے پانی کافی مقدارمیںدرکارہوتا ہے، گرمیوں میں موتیے کوموسم کی مناسبت سے حسب ضرورت پانی دیاجاتا ہے، سردیوںمیں صرف ا س کو خشک ہونے سے بچانے کیلئے پانی دیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے پودے کوپانی دیتے وقت اس میں مناسب حدتک کھاد ڈال دیں جوکہ ا س کو تیزی سے بڑھنے میں مدددیتی ہے، شروع میں کھاد کی مقدار زیاد ہ رکھیں پھر ا س کی مقدارکم کرکے ہلکی آبپاشی کے ساتھ دیں۔ موتیے کی افزائش کیلئے نیم پختہ شاخوں کی دا ب لگائی جاسکتی ہے جوکہ جڑیں بناتی ہے ا ن کوبہار سے لے کر موسم گرماتک زمین میں دبادیاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :