(ن) والوں نے اربوں روپے لوٹے،

پنجاب سپیڈدراصل کرپشن کا’’کوڈ ورڈ‘‘ہے،جمشید چیمہ

بدھ 27 جون 2018 13:37

(ن) والوں نے اربوں روپے لوٹے،
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) تحریک انصاف پنجاب کے سینئر نائب صدر ، این اے 127سے نامزد امیدوار جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیںکہ(ن) لیگ والے اپنے دورحکومت میں ترقی کے نام پر فرمائشی سروے کی جوسیریز چلاتے رہے ہیں اس کا حقیقت سے دورکابھی تعلق نہیں،پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے اقتدار کی باریاں لینے والوں کی صفوںمیں کھلبلی مچی ہوئی ہے اور انہیں اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے،پنجاب سپیڈ در اصل کرپشن کا’’کوڈ ورڈ‘‘ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 127میںڈور ٹو ڈور مہم اورکارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر میاں اظہار، میاں سلیم، اعجاز الحق،تسنیم شفیع، لالہ رفیق خان،آغاسلیم، میجر (ر) محمدشہزاد،زاہدخان،سلمان حسن سمیت کارکنوںاور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجودتھی ۔

(جاری ہے)

جمشید اقبال چیمہ نے کہاکہ عوام (ن) لیگ والوں کی شعبدہ بازیوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے بلکہ ان سے لوٹ مار اور کرپشن کاحساب لیں گے ۔

لاہور میں حکمرانوں کی رہائشگاہوں کی جانب جانے والی شاہراہوں کی تعمیر کے سوا کہیں ترقی نہیں ہوئی ۔ عوام اب پل اور سڑکیں نہیں بلکہ اپنی ا ور اپنی آنے والی نسلوں کی آسودگی اور خوشحالی چاہتے ہیں جو سابقہ حکمران انہیں دینے کیلئے تیار نہیں ۔ جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت میں آنے کے بعد اپنی ترجیحات واضح کر چکی ہے اس لئے اقتدار کی باریاں لینے والوں کو اپنا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے ۔اب وہ وقت آ گیاہے جب چار دہائیوں تک اقتدار پر قابض رہنے والوںکا مستقبل تاریک اور عوام کاحقیقی معنوں میںروشن ہوگا۔