دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

بدھ 27 جون 2018 13:37

دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں بدھ کے روز پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورتحال حسب ذیل رہی۔ دریائوں میں دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 109700 کیوسک اور اخرج 153800کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد43100 کیوسک اور اخراج43100 کیوسک، جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد26300 کیوسک اور اخراج40000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 31900 کیوسک اور اخراج4000 کیوسک رہا۔

بیراجوں میں جناح بیراج میں آمد 196600 کیوسک اور اخراج 189600کیوسک،چشمہ میں آمد197800 کیوسک اوراخراج 189000کیوسک، تونسہ میں آمد214400کیوسک اور اخراج186400کیوسک، پنجند میں آمد8800کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، گدو میں آمد144500کیوسک اور اخراج 107600کیوسک، سکھر میں آمد87800کیوسک اور اخراج41300 اور کوٹری بیراج میں آمد34200 کیوسک اور اخراج صفر رہا۔

(جاری ہے)

تربیلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1418.28 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.537ملین ایکڑ فٹ۔

منگلا میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1119.30 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.769ملین ایکڑ فٹ۔چشمہ میں ریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 644.40فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.110 ملین ایکڑ فٹ۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل بدھ کی صبح 6بجے کی ہے۔