شام کے جنوبی حصے میں لڑائی کے سبب 50 ہزار لوگ بے گھر ہو چکے، اقوام متحدہ

بے گھر افرادجنوبی حصے میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں پناہ کے لیے پہنچ رہے ہیں،ورلڈ فوڈ پروگرام

بدھ 27 جون 2018 14:24

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے بتایاہے کہ شام کے جنوبی صوبہ درعا میں گزشتہ ہفتے شروع ہونے والی لڑائی کے سبب اب تک 50 ہزار کے قریب افراد بے گھر ہو چکے ہیں،بے گھر افرادجنوبی حصے میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں پناہ کے لیے پہنچ رہے ہیں، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی حکومتی فورسز باغیوں کے زیر قبضہ اس علاقے کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس دوران مختلف علاقوں میں فضائی حملے جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ورلڈ فوڈ پروگرام کے مطابق بے گھر ہونے والے شامی شہری صوبہ درعا کے جنوبی حصے میں بنائے گئے عارضی کیمپوں میں پناہ کے لیے پہنچ رہے ہیں۔ اس ادارے کی طرف سے متنبہ کیا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران بمباری کے سبب قریبی صوبہ السویدا بھی متاثر ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :