اداکارہ شیبا رانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند نکلیں

بدھ 27 جون 2018 14:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) اسٹیج کی نامور اداکارہ شیبا رانی فلموں میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، اس بارے میں انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان دنوں رمضان کے تقدس میں اسٹیج ڈرامہ نہیں کر رہی لیکن میری دلی خواہش ہے کہ عید کے بعد اسٹیج ڈرامہ کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کروںکیونکہ اب پاکستان میں بہت اچھی فلمیں بن رہی ہیں۔

(جاری ہے)

شیبا رانی نے کہا کہ میں فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی پر بھی کام کرونگی لیکن میری پہلی ترجیح فلم ہی ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اب نئے فنکاروں کو اچھے مواقع مل رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ سکرین پر بھی تبدیلی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :