سفارتی بائیکاٹ ،عالمی عدالت انصاف میں متحدہ عرب امارات کے خلاف قطر کے مقدمے کی کارروائی شروع

بدھ 27 جون 2018 14:50

دی ہیگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) اقوام متحدہ کی اعلیٰ ترین عدالت میں متحدہ عرب امارات کے خلاف سفارتی بائیکاٹ کے قطری مقدمے پر ہنگامی بنیادوں پر کارروائی شروع ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق قطری حکومت نے اپنے خلاف سفارتی بائیکاٹ کے تناظر میں متحدہ عرب امارت کی حکومت پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ بدھ کو ابتدائی سماعت تین گھنٹوں تک جاری رہی جس میں قطری حکومت نے اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت آج (جمعرات کو) متحدہ عرب امارت سے اس کا مئوقف سننے گی جبکہ کل (جمعہ کو) فریقین سماعت میں موجود ہوں گے۔ قطری حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں یہ مقدمہ اسی ماہ دائر کیا تھا۔