جیمز میٹس کے دورہ چین کا مقصد دوطرفہ عسکری و اقتصادی کشیدگی میں کمی لانا ہے

چینی صدر سے ملاقات کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے

بدھ 27 جون 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) واشنگٹن حکومت نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چین کے اولین دورہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دور کا مقصد دونوں ممالک مابین عسکری و اقتصادی کشیدگی میں کمی لانا ہے،میٹس چینی صدر سے ملاقات کے بعد جنوبی کوریا اور جاپان کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن حکومت نے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چین کے اوٓلین دورہ کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس چین کے اپنے اوٓلین دورے پر ہیں۔

ان کے اس دورے کا مقصد دونوں عسکری و اقتصادی قوتوں کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے اعتماد کی فضا پیدا کرنا ہے۔ آج بدھ کو میٹس نے اپنے چینی ہم منصب وائی فینگے سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک کے مابین اعتماد سازی کو انتہائی اہم قرار دیا۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں قوتوں کے مابین عسکری تعلقات بھی لازمی ہیں۔ میٹس آج ہی چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔ چین کے بعد امریکی وزیر دفاع جنوبی کوریا اور پھر جاپان جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :