تجارتی اورکرنٹ اکائونٹ خسارہ پورا کرنے کی واحد امید ٹیکس ایمنسٹی سکیم ہے ،پیاف

بدھ 27 جون 2018 15:20

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ اور سنیئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہ زیب نے کہا ہے کہ تجارتی خسارے اور کرنٹ اکائونٹ خسارے کو پورا کرنے کی واحد امیدٹیکس ایمنسٹی سکیم کی شکل میں نظر آ رہی ہے جس کی وجہ سے مالیاتی شعبے میں بہتری آ سکتی ہے، بزنس کمیونٹی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے حالیہ نتائج سے پر امید ہے ۔

یہاں جاری ایک مشترکہ بیان میں رہنمائوں نے کہا کہ اس حوالے سے گیارہ سو افراد کی135 ارب روپے کے اثا ثوں سے حکومت کو 4 ارب روپے کی آمدنی ہوئی ہے،درآمدات کی حوصلہ شکنی اور برآمدات بڑھنے سے بھی حالات میں بہتری آ سکتی ہے ،زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لیے برآمدات میں اضافہ کیلئے موثر اقدامات کیے جائیں جن میں صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

تنویر احمد صوفی اورخواجہ شاہزیب اکرم نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک کے اقتصادی ادارے بالخصوص وزارت خزانہ اور تجارت جاری معاشی پالیسیوں پر کڑی نظر رکھتے ہوئے برآمدات بڑھانے کی بھرپور کو شش کریں،اس تناظر میںبہت ضروری ہے کہ ٹیکس دہندگان اور برآمد کنندگان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :