حلقہ پی پی 80 ساہیوال سے بیرسٹر سردار تیمور علی خان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار نامزد

بدھ 27 جون 2018 15:20

سرگودھا۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) حلقہ پی پی 80 تحصیل ساہیوال سے بیرسٹر سردار تیمور علی خان کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کا امیدوار نامزد کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے معروف بزرگ سیاستدان سردار اختر حسین خان بلوچ کے صاحبزادے بیرسٹر سردار تیمور علی خان بلوچ کو ٹکٹ جاری کر دیا ہے جس پر علاقہ بھرمیں خوشی کی لہر دور گئی ہے ۔ سردار تیمور علی خان بلوچ نے کہاکہ وہ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور نہ صرف حلقہ پی پی 80 بلکہ حلقہ پی پی 81اورحلقہ این اے 92کی سیٹیں بھی قیادت کو تحفے میں دیں گے۔