Live Updates

عمران خان اپنی انتخابی مہم کا اختتامی خطاب ڈی چوک اسلام آباد میں کریں گے

بدھ 27 جون 2018 16:01

عمران خان اپنی انتخابی مہم کا اختتامی خطاب ڈی چوک اسلام آباد میں کریں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان تحریک انصاف 23 جولائی کو ڈی چوک اسلام آباد میں آخری انتخابی جلسہ منعقد کرے گی۔ جلسہ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان خطاب کریں گے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف نے اسلام آبادکی ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ہے۔

(جاری ہے)

خط سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے لکھا گیا ہے ۔

مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک بھر کے تاریخی دورے کے بعد عمران خان اپنی انتخابی مہم کا اختتامی خطاب ڈی چوک میں کریں گے اور یہ تاریخی جلسہ عام ہو گا۔ ہم نے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات