پنجاب بھرمیں 764ٹریفک حادثات میں06 افراد جاںبحق567زخمی

بدھ جون 17:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کی764مختلف مقامات پرروڈ ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں567افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔ ان حادثات میں354افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ریسکیوٹیموں نے جائے حادثہ پر فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات06افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کیں گئیں۔

ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 351ڈرائیوز،19کم عمرڈرائیورز423مسافراور113پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ194ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت206متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد80حادثات میں92متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 51حادثات میں60متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل927متاثرین میں732مرد اور195خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں149فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور534افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ244زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں612موٹر سائیکلز،126آٹو رکشے،79موٹر کاریں،41وین116مسافربسیں،34ٹرک اور102دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔