مسلم لیگ (ن) نے مراد علی شاہ کے آبائی حلقے سے اقلیتی رہنما کھیل داس کوہستانی کو ٹکٹ جاری کردیا

بدھ 27 جون 2018 17:03

مسلم لیگ (ن) نے مراد علی شاہ کے آبائی حلقے سے اقلیتی رہنما کھیل داس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) نے سابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے آبائی حلقے سے اقلیتی رہنما کھیل داس کوہستانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ نے مراد علی شاہ کے آبائی حلقے سے کھیل داس کوہستانی کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیا ہے ۔کھیل داس کوہستانی قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 233 سے بھی پارٹی کے امیدوار ہیں جبکہ ان کو اقلیتی نشست پربھی نامزد کردیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ کھیل داس کوہستانی کو نواز شریف نے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تھا ۔کھیل داس کوہستانی نے پارٹی قائد کی فرمائش پر اپنا وزن دوڑیں لگا کر کم کیا ہے ۔