اومان:300سے زائد غیر ملکی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا

گرفتار کی گئی خواتین کی ایک بڑی تعداد جسم فروشی کے دھندے میں ملوث تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 27 جون 2018 17:10

اومان:300سے زائد غیر ملکی خواتین کو گرفتار کر لیا گیا
مسقط( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جُون 2018ء) رواں سال کے دوران اومان کی پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران 300سے زائد غیر مُلکی خواتین کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔ سب سے زیادہ گرفتاریاں مارچ 2018ء میں کی گئیں‘ جب 240 سے زائد خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ان خواتین کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بناء پر گرفتار کیا گیا۔

گرفتار کی گئیں زیادہ تر خواتین کا تعلق افریقی اور ایشیائی ممالک سے تھا جن میں سے 104 غیر اخلاقی حرکات میں ملوث تھیں۔ اس حوالے سے رائل پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ الخوار ضلع میں کئی ریسٹورنٹس‘ کافی شاپس اور گنجان آباد سڑکیں ہیں۔ پولیس کو اطلاع مِلی تھی کہ کچھ گھروں‘ فلیٹس اور علاقوں میں مشکوک قسم کی سرگرمیاں جاری ہیں جس پر ان مقامات کی خصوصی نگرانی کی گئی۔

(جاری ہے)

جب ایسی جگہوں کی نشاندہی ہو گئی جہاں واقعی مخرب اخلاق سرگرمیاں جاری تھیں‘ وہاں پر پولیس ایکشن کیا گیا اور جسم فروشی میں ملوث غیر مُلکی خواتین کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مارچ 2018ء کے مہینے کے دوران ہی 240 غیر مُلکی خواتین کو جسم فروشی کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ اسی ماہ کے دوران الخوار ضلع سے 199 خواتین اور 48 مردوں کو مختلف جرائم میں ملوث ہونے کی بناء پر زیر حراست لیا گیا۔

واضح رہے کہ اومان میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔ اس مقصد کے لیے مختلف علاقوں میں چھاپے ما رے جا رہے ہیں اور مخبروں کا جال بھی بچھایا گیا ہے۔ جس کے باعث مُلک میں موجود غیر مُلکی افراد میں سے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث عناصر کا سُراغ لگانے میں آسانی ہوئی ہے اور جرائم کی وارداتوں میں نمایاں کمی دیکھنے کو مِلی ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق جسم فروشی کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے باعث سماجی اقدار کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جس کے سدباب کے لیے پولیس اپنا کردار نمایاں طریقے سے ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :