28سالہ لڑکی نے امریکی کانگریسی رکن جوزف کرالی کو شکست فاش دے ڈالی

الیگزینڈریا کورٹیز کی فتح کو امریکی تاریخ کا ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے

بدھ 27 جون 2018 17:42

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) 28سالہ لڑکی نے امریکی کانگریسی رکن جوزف کرالی کو شکست فاش دے ڈالی، الیگزینڈریا کورٹیز کی فتح کو امریکی تاریخ کا ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق امریکی شہرنیویارک میں 28سالہ لڑکی الیگزینڈریا کورٹیزنے دس سال سے کانگریس کے رکن رہنے والے جوزف کرالی کو شکست دے ڈالی۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق یہ14 سال میں پہلی مرتبہ ہورہا ہے جب ایک ہی جماعت کے رکن نے اپنی ہی جماعت کے رہنما کو بھاری اکثریت سے ہرایاہے ۔امریکی کانگریس کے ضمنی انتخاب میں الیگزینڈریا کورٹیز کی فتح کو امریکی تاریخ کا ایک بڑا اپ سیٹ قرار دیا جارہا ہے ۔ڈیموکریٹک رہنما جوئے کروالی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار تھے ۔ امریکی صدر نے اس شکست پر ٹوئیٹ کرتے ہوئے جوزف کرالی پر تنقید بھی کی۔

متعلقہ عنوان :