جرمن حکومت کا 2020 تک مزدوروں کی کم از کم اجرت بڑھا کر 9.19 یورو فی گھنٹہ کرنے کا اعلان

بدھ 27 جون 2018 18:14

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) جرمنی نے آئندہ دو سال کے دوران مزدوروں کی کم از کم اجرت میں اضافے کا اعلان کردیا، کم از کم اجرت بڑھا کر 2020 تک 9.19 یورو فی گھنٹہ کردی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت محنت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت مزدوروں کی اجرت میں خاطر خواہ اضافے کا منصوبہ رکھتی ہے جس کے تحت اسے بڑھا کر 9.19 یورو (10.74 ڈالر)) فی گھنٹہ کردیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ چانسلر انجیلا مرکل کی انتظامیہ نے پہلے 2015 میں کم از کم اجرت 8.50 یورو فی گھنٹہ مقرر کی، اس کے بعد 2017 میں فی گھنٹہ اجرت بڑھا کر 8.84 یورو کیا گیا جسے اب 9.19 یورو فی گھنٹہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :