سی پی او راولپنڈی کا ہائیکورٹ ،پولیس لائن ہیڈ کوارٹر، بم ڈسپوزل سکواڈ دفتر پولیس لائن کا دورہ

بدھ 27 جون 2018 18:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی عباس احسن نے چارج سنبھالنے کے بعد ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ،پولیس لائن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی اور بم ڈسپوزل سکواڈ دفتر پولیس لائن کا دورہ کیا۔ہائی کورٹ میں سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ڈی ایس پی لیگل راولپنڈی بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی پی او راولپنڈی نے ہائی کورٹ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمان کو ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت کے متعلق بریف کیا۔

بعد ازاں پولیس لائن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا مکمل دورہ کیا جہاں سی پی او راولپنڈی کے ہمراہ ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عمران یعقوب،ایس پی ہیڈ کوارٹرعلی رضا اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائن میں موجود دفتر بم ڈسپوزل سکواڈ کا بھی دورہ کیاجہاں پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کے کام سے متعلق سی پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :