امریکی صدر کیخلاف انوکھا احتجاج، غصیلابے بی ٹرمپ غبارہ فضا میں بلند کر دیا

برطانوی شہریوںنے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پائونڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے

بدھ 27 جون 2018 19:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مخالف برطانوی شہریوں نے انوکھا احتجاج کیا، چھ میٹر اونچا غصے سے بھرابے بی ٹرمپ غبارہ لندن کی فضا میں بلند کر دیا۔

(جاری ہے)

غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پائونڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ 13 جولائی سے برطانیہ کا دورہ کریں گے، انکے دورے سے پہلے ہی انکے خلاف مہم شروع ہو گئی ہے۔

برطانوی شہریوں نے نیپی پہنے، چہرے پر غصے کا اظہار لئے غبارہ بنانے کے لئے نو ہزار پائونڈ چندہ مانگا تو دس ہزار تین سو پانڈ جمع ہو گئے۔ غبارے کو پارلیمنٹ کی عمارت پر اڑانے کے لئے سات ہزار لوگوں نے پیٹشن پر دستخط کئے۔ادھر صدر ٹرمپ کے لندن آمد کے موقع پر ٹرین ڈرائیوروں نے احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔