نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا

بدھ 27 جون 2018 20:09

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ملزم سابق کیشئر جی پی او سبی محمد اشرف و دیگر نے دوران ملازمت مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا تھا۔ملزم عرصہ دراز سے مفرور تھا، نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے ملزم کو اندرون سندھ سے گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔