تمبو سے دھوکہ دہی کرپشن لوٹ مار کی سیاست کو 25جولائی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے،غلام رسول عمرانی

بدھ 27 جون 2018 20:09

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نصیرآباد ٹو حلقہ تمبو سے آزاد امیدوار سابق صوبائی وزیر عمرانی قبیلے کے سربراہ سردار فتح علی خان عمرانی کے فرزند بابا غلام رسول عمرانی نے کہاکہ تمبو سے دھوکہ دہی کرپشن لوٹ مار کی سیاست کو 25جولائی کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کردیں گے پندرہ سالوں میں ایک طبقہ عوامی مسائل عوام حل کرنے کے بجائے اربوں روپے کی زمین اور باغات خرید لیئے ہیں لیکن تمبو میں نہ تو ہسپتال اور نہ گرلز بوائز کالجز بنائے گئے ہیں منتخب عوامی نمائندے کے بھائی نے محکمہ ایریگیشن میں رہتے ہوئے مخالفین کی زمینوں کو بنجر کردیا ہے تاکہ غریب کسانوں چھوٹے زمینداروں کی زرعی زمینیں غیر آباد ہو ں وہ خرید لیں لیکن تمبو کی عوام باشعور ہو چکی ہے اب وہ کسی کی دھوکہ دہی میں آنے والی نہیں ہے قر آن پاک پر ہاتھ رکھوا ووٹ لینے اور لوگوں کے ضمیر خریدے کا وقت گزر چکا ہے اور کہاکہ مجھے تمام سیاسی پارٹیوں سے ٹکٹ کی آفر دی گئی لیکن عوامی مفادات کی خاطر آزاد امیدوار کی حیثت سے الیکشن لڑنے کو ترجیحی دی ہے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ عوام کو دھوکہ دینے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے والوںکا احتساب کا وقت پہنچ چکا ہے الیکشن سے ہااہلی ان کا مقدر بن چکا ہے تحصیل تمبو میں عوامی رابطہ مہم زور شور سے جاری ہے عوام سابقہ نمائندوں سے نجات چاہتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :