پارلیمانی نظام کا عالمی دن 30 جون کو منایا جائے گا

بدھ 27 جون 2018 20:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پارلیمانی نظام کا عالمی دن 30 جون کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ دن 30 جون 1889ء کے دن عالمی پارلیمانی تنظیم بین الپارلیمانی یونین کے قیام کی مناسبت سے منایا جاتا ہے۔ اس دن دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی پارلیمانی نظام کی اہمیت اور جمہوری عمل میں اس کی افادیت پر روشنی ڈالی جائے گی اور مختلف تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :