ڈی سی لاہور /ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت مانیٹرنگ آفیسرز کا اجلاس

بدھ 27 جون 2018 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ڈی سی لاہور /ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت مانیٹرنگ آفیسرز کا ایک اجلاس ڈی سی آفس نادر ہال میں ہوا۔اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) اور این اے اور پی پی حلقوں کے مانیٹرنگ افسران نے شر کت کی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مانیٹرنگ افسران کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا۔

اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا کہ امیدوار اور پبلشرز کے خلاف پبلسٹی سائز کی خلاف ورزی پر کارروائی ہو گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مانیٹرنگ افسران روزانہ کی بنیاد پر اپنے مقررہ این اے اور پی پی کے حلقوں کا دورہ کریں گے اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں رپورٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پبلسٹی اور پوسٹر سائز کی خلاف ورزی پر امیدوار اور پبلشرز کے خلاف کارروائی کریں اور مانیٹرنگ افسران بلا تفریق خلاف ورزیوں کے بارے میں ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر لاہور کو رپورٹ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہر مانیٹرنگ آفیسر اپنے حلقہ کی رپورٹ اور سرگرمیوں کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائے گا۔ڈی سی لاہور کیپٹن(ر) انوارالحق نے کہا کہ نادر ہال میں کنٹرول روم بھی بنایا جائے گا۔