نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہار

حادثات میں زخمی ہونیوالوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے :نگران وزیراعلیٰ کی انتظامیہ کو ہدایت بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے چوکس رہیں،ضروری آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں،ڈاکٹر حسن عسکری

بدھ 27 جون 2018 21:21

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے بارشوںکے باعث مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کااظہارکیا ہے ۔نگران وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا ہے۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ حادثات میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اوربارشوں کے پیش نظر انتظامیہ اورمتعلقہ محکمے چوکس رہیں۔

نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے ہرممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں ۔انہوںنے کہا کہ ضروری مشینری و آلات مکمل فنکشنل ہونے چاہئیں۔کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں پوری رکھی جائیں۔ انہوںنے مزید ہدایت کی کہ صوبائی، ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر فلڈ ایمرجنسی کنٹرول رومز 24 گھنٹے فنکشنل رکھے جائیںاورنکاسی آب کے حوالے سے انتظامات عملی طورپر دکھائی دینے چاہئیں۔