سری لنکا کالی آندھی کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشن ٹیم بن گئی

بدھ 27 جون 2018 21:42

سری لنکا کالی آندھی کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشن ٹیم ..
برج ٹائون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سری لنکا کالی آندھی کے خلاف بارباڈوس ٹیسٹ جیتنے والی پہلی ایشین ٹیم بن گئی، سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور آخری ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے ہرا کر سنگ میل عبور کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کا شمار نہ صرف ایشیا بلکہ دنیا کی ورلڈ کلاس ٹیموں میں ہوتا ہے لیکن سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو بارباڈوس ٹیسٹ میں شکست دے کر دونوں ٹیموں کو پیچھے چھوڑ دیا، اسطرح سری لنکا نے بارباڈوس ٹیسٹ جیت کر پہلی ایشین ٹیم ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔