نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی (کل) کھلی کچہری لگائیں گے

بدھ 27 جون 2018 21:46

نیب راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی (کل) کھلی کچہری لگائیں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی (کل) جمعرات کو راولپنڈی بیورو میں کھلی کچہری لگائیں گے اور بدعنوانی سے متعلق عوام کی شکایات سنیں گے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد نہ صرف خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری لگا کر عوام کی شکایات سننے کا فیصلہ کیا بلکہ تمام علاقائی بیوروز کے ڈائریکٹر جنرلز کو ہدایت کی کہ وہ بدعنوانی سے متعلق شکایات سننے کیلئے ہر ماہ کی آخری جمعرات کو کھلی کچہری لگائیں۔ ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی کھلی کچہری میں شکایات سننے کے بعد انہیں نیب آرڈیننس کے تحت نمٹانے کے احکامات جاری کریں گے۔

متعلقہ عنوان :