راولپنڈی،سٹی پولیس افسر کاہائی کورٹ راولپنڈی،پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اوربم ڈسپوزل سکواڈ دفتر پولیس لائن کا دورہ

ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر بریفنگ دی

بدھ 27 جون 2018 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2018ء) سٹی پولیس افسر راولپنڈی عباس احسن نے بدھ کے روزہائی کورٹ راولپنڈی،پولیس لائن ہیڈ کوارٹر اوربم ڈسپوزل سکواڈ دفتر پولیس لائن کا دورہ کیاجہاں پر انہوں نے ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو موجودہ سکیورٹی حالات کے پیش نظر بریفنگ دی اس موقع پر ڈی ایس پی لیگل راولپنڈی بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او راولپنڈی نے ہائی کورٹ ڈیوٹی پر موجود تمام افسران و ملازمین کو ڈیوٹی کی حساسیت اور اہمیت کے متعلق بریفنگ دی بعد ازاں انہوں نے پولیس لائن ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کا مکمل دورہ کیا جہاں ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی عمران یعقوب،ایس پی ہیڈ کوارٹرعلی رضا اور دیگر افسران بھی سی پی اوکے ہمراہ تھے سی پی او راولپنڈی نے پولیس لائن میں موجود دفتر بم ڈسپوزل سکواڈ کا بھی دورہ کیاجہاں پر بم ڈسپوزل سکواڈ کے عملے کے کام سے متعلق سی پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :