مارکیٹ میں کوالٹی خوراک اور صحت بخش اجزائے خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل ستائش ہے ‘تنویرالیاس

خوراک او ر غذائی اشیاء میں ملاوٹ کرنے والے مافیا کے خلاف کامیاب جنگ کیلئے صوبوں اور وفاق میں با ہم تعاون میں فروغ ضروری ہے‘صوبائی وزیر خوراک

بدھ 27 جون 2018 23:01

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نگران صوبائی وزیر برائے زراعت ،خوراک ،پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سردار تنویرالیاس خان نے محکمہ خوراک کے تحت منعقدہ پنجاب فوڈ فورٹیفیکیشن سٹریٹیجی 2018ء کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مارکیٹ میں کوالٹی خوراک اورصحت بخش اجزائے خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے صوبے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کردار قابل ستائش اور نا قابل فرموش ہے ۔

ملاوٹ مافیا کے خلاف حکومتی کاوشوں میں فوڈ اتھارٹی کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ بطورنگران صوبائی وزیر پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پہلی حکومت سے دو سو گنا بڑھ کر معاون سرپرستی فراہم کروں گا تا کہ صوبے سے ملاوٹ مافیا کا قلع قمع ممکن ہو سکے کیونکہ جتنے مرضی ہسپتال بنا دیئے جائیں وہ نا کافی ہیں جب تک کہ لوگوں کو معیاری اور صحت بخش خوراک کھانے کو نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں نا صرف بڑی مقدار میں خوراک پیدا ہوتی ہے بلکہ یہاں اس خوراک کی کوالٹی کو بھی معیاری بنانے کیلئے بہترین اقدام کیے جا رہے ہیں جن کا دائرہ کار ملکی سطح پر بڑھایا جانا چاہیے۔انہوں نے محکمہ پنجاب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کے اشتراک سے جاری کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی جدو جہد جاری رہنی چاہیے تا کہ ایک عام آدمی کو بھی فائدہ ملے کیونکہ قوم تب ہی کامیاب اور صحت مند ہو گی جب اس کو صاف ستھری اور حفظان صحت کے موافق غذاء میسر آئے گی ۔

انہوں نے مزید کہا خوش آئیندامریہ ہے کہ 1961ء کے بعد خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے قانون سازی کی گئی ہے جس پر سختی سے عمل در آمد بھی کیا جا رہا ہے ۔ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل ،سیکرٹری فوڈ شوکت علی اور اسٹڑیلین ہائی کمیشن ڈپٹی ہیڈ بریک بیٹلے نے بھی تقریب میں شرکت کی او راظہار خیال کرتے ہوئے حکومتی تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :