جھنگ ،ٹریفک حادثات میں تین بچوں سمیت نو افراد زخمی

بدھ 27 جون 2018 23:26

جھنگ ۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مختلف روڈ پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں تین بچوں سمیت نو افراد زخمی ہسپتال منتقل ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مدووکی اسٹیشن کے قریب موٹر سائیکل کے سامنے ایک چار سالہ بچی فرخندہ دختر شکیل آکر زخمی ہو گی۔ فیصل آباد روڈ مدھانی جٹ کے قریب تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر پھسل گی جس سے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد امان اللہ ولد بشیر احمد22سال اور ایمان فاطمہ دختر امان اللہ03سال زخمی ہو گئے۔

فیصل آباد روڈ ریسکیو1122آفس کے سامنے ایک موٹرسائیکل سوار نے ایک راہگیر کو ٹکر مار کے زخمی کر دیا۔ چنیوٹ روڈ پردربار شیخ علی کے قریب ٹرالی پر بیٹھا شخص محمد خان ولد مقبول اچانک نیچے گر پڑا اور زخمی ہو گیا۔ ٹوبہ روڈ چوکی روڑانوالی کے قریب ایک بچہ رمضان ولد حسین07سال ایک کار سے ٹکراکے زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

گوجرہ روڈ 4میل کے قریب موٹرسائیکل اور کار میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص محمد شفقت ولد نذیر زخمی ہو گیا۔ چنیوٹ روڈ پر ہی حاجی آباد کے قریب بس کی چھت پر بیٹھے دو افراد کو مین بجلی کی تاروں سے کرنٹ لگ گیا جس سے رضوان ولدریاض اور شعیب اختر ولد غلام مرتضیٰ زخمی ہو گئے۔ تما م زخمیوں کو ریسکیو 1122نے بروقت رسپانس کر کے موقع پر ابتدائی طبی امداد دے کر ہسپتا ل منتقل کیا۔

متعلقہ عنوان :