آصف علی زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات

بدھ 27 جون 2018 23:51

آصف علی زرداری سے رحمن ملک کی ملاقات
لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) سابق صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمن ملک نے ملاقات کی۔ بلاول ہائوس لاہور میں ہونیوالی ملاقات میں رحمن ملک نے پارٹی صدر کوملک کی سیاسی صورتحال سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں منڈی بہائوالدین سے پاکستان عوامی تحریک کے ممبر ضلع کونسل فیصل حسین گوندل نے بلاول ہائوس میں آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔