بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلہ

زلزلے کی شدت 4.1جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 27 جون 2018 23:11

بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلہ
زیارت(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27 جون 2018ء) :بلوچستان کے متعدد علاقوں میں زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلے کی شدت 4.1جبکہ گہرائی 25 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا۔تفصیلات کے مطابق بوچستان کے شہر زیارت کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق زیارت میں کواس، زندرہ اور آس پاس کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلے کے بعد لوگ گھروں اور دکانوں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔

تازہ ترین صورتحال کے مطابق  کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی ہے اور زلزلے کا مرکز زیارت کے قریب تھا جب کہ اس کی گہرائی 25 کلو میٹر تھی۔