لائف لائن نامی بحری جہاز کل مالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا

بدھ 27 جون 2018 23:58

والیٹا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکاٹ نے کہا ہے کہ لائف لائن نامی بحری جہازکلمالٹا کی بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گا۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق سمندری راستوں سے یورپ پہنچنے والے مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچانے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کا یہ جہاز گزشتہ کئی روز سے بحیرہ روم میں پھنسا ہوا ہے جسے کسی بھی یورپی ملک میں لنگر انداز ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔

واضح رہے کہ اس جہاز پر 233 مہاجرین بھی موجود ہیں۔ مالٹا کے وزیراعظم جوزف مسکاٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ جہاز آج شام تک مالٹا کے ساحل تک پہنچ جائے گا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 7 یورپی ممالک نے لائف لائن پر موجود مہاجرین کو اپنے ہاں رکھنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔

متعلقہ عنوان :