چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،

3ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا

جمعرات 28 جون 2018 17:46

چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 جون2018ء) چیف جسٹس ثاقب نثار کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،جس میں 3ایڈیشنل ججز جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو کی مستقلی کی سفارش کی گئی، جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے 3ایڈیشنل ججز کی مستقلی کی سفارش کی گئی، ان ججز میں جسٹس ظہیر الدین کاکڑ، جسٹس عبداللہ بلوچ اور جسٹس نذیر لانگو شامل ہیں۔ جوڈیشل کمیشن نے حتمی منظوری کیلئے معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو بھجوا دیا۔