2 جولائی کو ملک بھر کے بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، اسٹیٹ بینک

جمعرات 28 جون 2018 23:35

2 جولائی کو ملک بھر کے بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے، اسٹیٹ بینک
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2018ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے 2 جولائی کو ملک بھر میں تمام بینکوں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی بینک کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 2 جولائی بروز پیر ملک کے بھر کے تمام بینکس اور مالیاتی ادارے عوامی لین دین کیلئے بند ہوں گے ،ْاسٹیٹ بینک کے مطابق 2 جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کرے گا لہٰذا اس روز بینک عوامی لین دین نہیں کریں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق بینک صرف پبلک ڈیلنگ کے لیے بند ہوں گے البتہ عملہ معمول کے مطابق دفتر آئے گا۔

متعلقہ عنوان :