ملتان،قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 7جولائی تک ملتوی

جمعرات 28 جون 2018 23:48

ملتان۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) قندیل بلوچ قتل کیس میں ملوث چار مبینہ ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز مشہور ماڈل قندیل بلوچ کے قتل کیس کی سماعت سیشن کورٹ میں ہوئی جس میں مفتی عبدالقوی،وسیم،حق نواز اور شاہین اسلم پیش ہوئے،اس موقع پر ہیڈ کانسٹیبل عصمت اللہ اور کانسٹیبل کاشف کی شہادت قلمبند کی گئی،عدالت نے مزید شہادتوں کیلے کیس کی سماعت 7جولائی تک ملتوی کردی۔