عدالتی حکم پر ملک ریاض نے فاطمید فائونڈیشن کے اکاؤنٹ میں پچاس لاکھ روپے جمع کروادیئے

جمعرات 28 جون 2018 23:40

اسلام آباد۔28 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 جون2018ء) بحریہ ٹائون کے چیئرمین ملک ریاض نے عدالتی حکم کی روشنی میں فاطمید فائونڈیشن کے اکائونٹ میں 50لاکھ روپے جمع کروا دیئے ہیں جس کی رسید عدالت ٰ میں جمع کروادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے بتایاکہ عدالتی حکم کی روشنی میں فاطمید فائونڈیشن کے اکاؤنٹ میں ملک ریاض نے پچاس لاکھ روپے جمع کروادیئے ہیں جس کی رسید سپریم کورٹ کو وصول ہوگئی ہے۔ فاطمید فائونڈیشن والوں کے لئے یہ ایک خوشخبری ہے۔