چینی آرمی وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ ر، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات

باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو، وفد کو کو کنٹرول لائن کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا،آئی ایس پی آر

جمعہ 29 جون 2018 21:32

چینی  آرمی  وفد کا جی ایچ کیو کا دورہ ر، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جون2018ء) چینی پیپلز لبریشن آرمی کے وفد نے ڈپٹی کمانڈنٹ لیفٹیننٹ جنرل شائو ڈوکی کی قیادت میں جمعہ کو راولپنڈی کورکمانڈرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وفد کو کو کنٹرول لائن کی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ چینی آرمی وفد کی راولپنڈی کور کمانڈر میں آمد پر کور کمانڈ جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل شائو ڈو کررہے تھے ۔ ۔