پھلوں اور سبزیوں کو گھریلو پیمانے پر محفوظ کرکے عوام کو بہتر غذا فراہم کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

ہفتہ 30 جون 2018 12:41

فیصل آباد۔30جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) پھلوں اور سبزیوں کو گھریلو پیمانے پر محفوظ کرکے نہ صرف ان کے ضیاع پر قابو پایا جاسکتاہے بلکہ عوام کو بہتر غذا بھی فراہم کی جاسکتی ہے۔

(جاری ہے)

ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے بتایاکہ شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی گھریلو پیمانے پر سبزیوں اور پھلوں کو محفوظ کرنے کی تربیت گزشتہ 13 برس سے فراہم کررہا ہے نیز اس تربیت کے نتیجے میں خواتین گھریلو پیمانے پر پھلوں اور سبزیوں کی مصنوعات تیار کرسکتی ہیں جو نہ صرف کم قیمت پر دستیاب ہوتی ہیں بلکہ ان کی کوالٹی بھی بازار سے خریدی گئی مصنوعات سے بہتر ہوتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کے تربیتی کورس میں خواتین بھر پور دلچسپی لیتی ہیں اور تربیت حاصل کرنے والی خواتین کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو شعبہ فوڈ ٹیکنالوجی کے ماہرین تربیت فراہم کرتے ہیں اور تربیتی پروگرام میں عملی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :