ڈپٹی کمشنر کا بارش کے دوران ڈسپوزل ورکس یونٹس کا ہنگامی دورہ

ہفتہ 30 جون 2018 23:50

چنیوٹ ۔30 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری کا بارش کے دوران ڈسپوزل ورکس یونٹس کا ہنگامی دورہ۔ شہر کے سیورج سسٹم کے پانی کی نکاسی کرنے والی موٹرز اور عملہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انکے ہمراہ سی او میونسپل کمیٹی رانا محبوب،اے ڈی سی جی اعتزاز اسلم مارتھ ، اے ڈی سی جی فنانس ڈاکٹر احمد افنان اورڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122چنیوٹ مس طاہرہ خان بھی موجود تھی۔

ڈپٹی کمشنر خضر افضال چوہدری نے سی او میونسپل کمیٹی رانا محبوب کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈسپوزل ورکس ہر وقت صحیح طریقے سے کام کرنے چاہیں۔ بارش کا پانی زیادہ ٹائم کے لیے شہر میں نہیں رہنا چاہیے ۔اپنے عملہ کو الرٹ کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :