پیٹرول 7 روپے، ڈیزل 14 روپے مہنگا

نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 1 جولائی 2018 01:26

پیٹرول 7 روپے، ڈیزل 14 روپے مہنگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1جولائی۔2018ء) نگران حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ کردیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 99.50 روپے فی لیٹر ہوگئی۔محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 99.50 ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 14 روپے کا اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 119 روپے 31 پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے 36 پیسے اضافے کے بعد 87.7 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

(جاری ہے)

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد اس کی فی لیٹر قیمت 80 روپے 91 پیسے پر پہنچ گئی۔یاد رہے کہ کل اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوائی تھی اور پیٹرولیم ڈویژن نے سمری وزارت خزانہ کو بھجوائی تھی۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری بھجوادی گئی ہے جس میں پیٹرول 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی گئی تھی۔گزشتہ ماہ بھی نگران حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 26 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔