ملائیشین پام آئل کے نرخوں میں کمی

بدھ 4 جولائی 2018 11:30

ْ کوالالمپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ امریکا میں سویا آئل کے نرخوں میں کمی اور کمزور برآمدی ڈیٹا رپورٹ ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے ستمبر کے لیے سودے 0.7 فیصد کم ہوکر 2313 رنگٹ (572.38 ڈالر ) فی ٹن طے پائے۔ ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل 33432 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔

متعلقہ عنوان :