ڈاکٹرفاروق ستارکی حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات ، خیریت دریافت کی

بدھ 4 جولائی 2018 19:27

ڈاکٹرفاروق ستارکی حاجی محمدحنیف طیب سے ملاقات ، خیریت دریافت کی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2018ء) ایم کیوایم پاکستان کے رہنماڈاکٹرفاروق ستارنیNA256قومی اسمبلی کے امید وارعامر چشتی اور PS105صوبائی اسمبلی کے امید وارفیصل ندیم کے ہمراہ ایک وفد کی صورت میں نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرڈاکٹر حاجی محمدحنیف طیب سے اُن کی رہائش گاہ پرملاقات کی ،اُن کی خیریت دریافت کی اوران کی درازی عمرو صحت یابی کے لئے دعاکی۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفاروق ستارنے کہاکہ میں حاجی صاحب کی عیادت کے لئے آیاہوں،حاجی حنیف طیب کا پاکستان کی سیاست میں بہت بڑانام ہے، صاف شفاف ،کرپشن سے پاک سیاست میں ایک بہترین مقام ہے۔انہوںنے سماجی وفلاحی خدمت کے لئے تعلیم وطب کے میدان میں بڑاکام کیاہے۔ جس طریقے سے وہ دن رات ایک کرکے فلاحی ادارے چلارہے ہیںجس میں اسکولز،کالجزاوریتیم خانے اور شفاء خانے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان کی سرپرستی میں پاکستان سمیت دنیابھر میں سماجی ادارے کام کررہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کا شمارایسے اداروں میں ہوتاہے جہاں عوام کودیانتداری کے ساتھ معیاری صحت وتعلیم کی سہولت حاصل ہے۔اللهتعالیٰ ان کو جلد شفاعطافرمائے تاکہ وہ دوبارہ ،سماجی وفلاحی کاموں میں اپنا کرداراداکریں۔ حاجی حنیف طیب نے کہاکہ سیاست کوعبادت سمجھ کرکرناچاہیے ،عوامی خدمت کو اپنا شعاربناناچاہیے ،اگر ہرسیاست دان اپنے شہرمیں عوام کے لئے فلاحی خدمت کے ادارے قائم کرے توعوام کی مشکلات میں کافی حد تک کمی آجائے گی۔اس موقع پرسابق ممبرقومی اسمبلی محمدعثمان خان نوری،شبیر احمدقاضی ،الحاج محمدرفیع،پیرزادہ غلام حسین چشتی ،عبد القدیرشریف ودیگر بھی موجودتھے ۔