عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نے تازہ ترین سروے جاری کردیا

گزشتہ انتخابات سے قبل نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے نجی اداروں کے سروے کے نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے

muhammad ali محمد علی بدھ 4 جولائی 2018 19:51

عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق گیلپ پاکستان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 04 جولائی 2018ء) عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی مقبولیت سے متعلق گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ نے تازہ ترین سروے جاری کردیا، گزشتہ انتخابات سے قبل نتائج کی درست پیشن گوئی کرنے والے نجی اداروں کے سروے کے نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت جانچنے کیلئے تواتر سے سروے کرنے والے 2 نجی اداروں گیلپ پاکستان اور پلس کنسلٹنٹ کی جانب سے اب ایک مرتبہ پھر عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کا سروے کروا کر اس کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ دونوں نجی اداروں کے سروے کے نتائج میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافہ، جبکہ ن لیگ کی مقبولیت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ یہ بات بھی واضح رہے کہ گزشتہ انتخابات سے قبل بھی ان دو اداروں کے جاری کردہ سروے نتائج ہی انتخابی نتائج سے ملتے جلتے تھے۔ اب گیلپ پاکستان کی جانب سے مرتب کردہ سروے نتائج کے مطابق قومی سطح پر ن لیگ کی مقبولیت میں 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے اور اس کی موجودہ مقبولیت 26 فیصد ہے۔ جبکہ تحریک انصاف کی قومی سطح کی مقبولیت 1 فیصد کمی کے بعد اب 25 فیصد کی سطح پر ہے۔

دوسری جانب پپیلز پارٹی کی قومی سطح کی مقبولیت 1 فیصد اضافے کے بعد اب 16 فیصد ہوگئی ہے۔

پلس کنسٹنٹ کی جانب سے مرتب کردہ سروے نتائج کے مطابق قومی سطح پر تحریک انصاف کی مقبولیت میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس جماعت کی مقبولیت 30 فیصد ہے۔ جبکہ ن لیگ کی قومی سطح کی مقبولیت میں 9 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس جماعت کی موجودہ مقبولیت 27 فیصد ہے۔ پیپلز پارٹی کی قومی سطح کی مقبولیت میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اب اس کی مقبولیت 17 فیصد کی سطح پر ہے۔