نیب کورٹ کا فیصلہ چند روز موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں‘ڈاکٹر آصف کرمانی

نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں ‘مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما

بدھ 4 جولائی 2018 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سینیٹر ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہاکہ نیب کورٹ کا فیصلہ چند روز موخر کرنے میں کوئی حرج نہیں،نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنہ کرنے کے لئے پر عزم ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ نواز شریف سے جب بھی لندن فون پر رابطہ ہوا ، نواز شریف کو حوصلہ مند پایا۔کلثوم نواز کی غیر معمولی بیماری اور تشویشناک صحت کے باعث نواز شریف لندن میں موجود ہیں ۔ اللہ کلثوم نواز کو جلد مکمل صحت دے۔آمین