احتساب عدالت کا فیصلہ چند روز کیلئے مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں

نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سینیٹر آصف کرمانی

بدھ 4 جولائی 2018 23:35

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ احتساب عدالت کا فیصلہ چند روز کیلئے مؤخر کرنے میں کوئی حرج نہیں، نواز شریف ہر طرح کے حالات کا سامنا کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے جب بھی لندن فون پر رابطہ ہوا، نواز شریف کو حوصلہ مند پایا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری اور تشویشناک صحت کے باعث نواز شریف لندن میں موجود ہیں، اللہ کلثوم نواز کو جلد مکمل صحت دے۔