بھارت، چار روزہ دلہن نے خاوند کو قتل کر دیا

جمعرات 5 جولائی 2018 18:25

بھارت، چار روزہ دلہن نے خاوند کو قتل کر دیا
پٹنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2018ء) بھارت میں نئی نویلی دلہن نے چوتھے روز خاوند کو قتل کر دیا۔بھارتی میڈیا کی تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے سارن میں ایک نئی نویلی دلہن نے شادی کے چوتھے دن ہی شوہر کا گلا دھار دار آلے سے کاٹ کر قتل کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دلہن کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ قتل کے اسباب جاننے کیلئے دلہن سے پوچھ گچھ شروع کردی گئی۔پولیس کے مطابق دُلہن کے سر میں شدید درد تھا جس کے باعث اُس نے اپنے خاوند کو قتل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :