یوسی پی میڈیا سکول کے زیراہتمام انٹرنیشنل میڈیا کانفرس اختتام پذیر

تقریب سے ڈاکٹر انجم ضیا،ڈاکٹر زاہد بلال،ڈاکٹر ظفراللہ اور ڈاکٹر نیاز احمد کا خطاب ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے ملکی اور غیرملکی سکالرز کا شکریہ اداکیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 5 جولائی 2018 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 جولائی2018ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے میڈیا سکول کی جانب سےمنعقدہ تین روزہ عالمی میڈیا کانفرس ختم ہوگئی۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس کی اختتامی تقریب یوسی پی کے احاطے میں منعقد ہوئ جس میں پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد،پروریکٹر یوسی پی ڈاکٹر ظفراللہ،ڈین میڈیا سکول ڈاکٹر مغیث الدین شیخ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کے ڈی جی ڈاکٹر شاہد سرویا سمیت ملکی و غیر ملکی سکالرز اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر میڈیا سکول کے فیکلٹی ممبران، سٹاف اور کمیٹی ارکان کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔ ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے کانفرنس میں شرکت کرنے والے ملکی اور غیرملکی سکالرزاور شرکا کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر کانفرنس کے شرکا کیلئےمیوزیکل پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔تقریب کےاختتام پر کانفرنس کے شرکا اور مہمانوں کو شیلڈز اور سووینیر بھی پیش کیے گئے۔چین اور نیپال سے کانفرنس میں شریک وفود نے ڈین میڈیا سکول کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا