Live Updates

ہم نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کرا دی ہیں

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف کی لندن میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 5 جولائی 2018 20:38

ہم نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ موخر کرنے کے لیے احتساب عدالت میں الگ الگ درخواستیں دائر کرا دی ہیں اور ہماری ان درخواستوں کو احتساب عدالت نے آگے بھی بھجوا دیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی علالت کے باعث وہ آج 6 جولائی کو عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے اس لیے یہ فیصلہ موخر کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات