چینی صدر کی چینی رہنماوں کو تھائی لینڈ کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہدایات

بیرون ملک بعض علاقوں میں شدید بارشوں، سیلاب کی صورتحال کا سامنا ہے ،متعلقہ علاقوں اور اداروں کو سیاحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے،چینی صدر شی جن پنگ

ہفتہ 7 جولائی 2018 14:54

چینی صدر کی چینی رہنماوں کو تھائی لینڈ کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 07 جولائی2018ء) چینی صدر شی جن پنگ نے وزارتِ خارجہ اور تھائی لینڈ میں موجود چینی سفارتخانے کو تھائی لینڈ میں کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے سیاحت کیلئے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے ،بعض علاقوں میں شدید بارشوں یا سیلاب کی صورتحال کا بھی سامنا ہے ،متعلقہ علاقوں اور اداروں کو سیاحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے ۔

چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے وزارتِ خارجہ اور تھائی لینڈ میں موجود چینی سفارتخانے کے حکام کو تھائی لینڈ میں کشتی حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش اور زخمی افراد کے علاج کے لیے بھرپور کوشش کرنے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

شی نے کہا کہ اس وقت موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے سیاحت کے لیے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ بعض علاقوں میں شدید بارشوں یا سیلاب کی صورتحال کا بھی سامنا ہے ۔

متعلقہ علاقوں اور اداروں کو سیاحوں کو اس حوالے سے آگاہ کرنا چاہیے اور ہنگامی نوعیت کے معاملات سے نمٹنے کے لیے اقدامات بہتر کرنے چاہییں۔ چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے بھی بیرون ملک چینی شہریوں کی سلامتی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے اہم ہدایات دیں۔ چین کی وزارتِ خارجہ اور تھائی لینڈ میں چینی سفارتخانہ نے امدادی کاموں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کر دیا ہے۔ یاد رہے دو روز قبل تھائی لینڈ کے جزیرے پوکھٹ کے قریب دو کشتیاں شدید طوفان کی زد میں آ کر الٹ گئیں ۔اس وقت تک کشتیوں پر سوار ایک سو ستائیس چینی سیاحوں میں سے سولہ سیاح ہلاک اور تینتیس لاپتہ ہیں،اٹھتر افراد کو بچا لیا گیا ہے۔